سعودی عرب میں پاکستانی مزدور کو شیر کے آگے ڈال دیا گیا پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
workers saudi arabia

اراکین قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں ایک محنت کش کو ایک سعودی کی جانب سے شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر علی محمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ جس طرح حل ہوا اس پر آپ اور سپیکر مبارکباد کے مستحق ہیں تاہماس بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ سازش کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ممالک میں فارن آفیسز میں ایک ڈیسک بنایا جائے ان کی مالی معاونت کے لئے جہاں اقدامات اٹھائے جائیں۔سعودی عرب میں ایک پاکستانی پر کس سعودی نے شیر کے آگےچھوڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اس کا نوٹس لیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے کے ایک محنت کش کے ساتھ سعودی عرب میں یہ واقعہ ہوا ہے اس سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس معاملہ پر حکومت نوٹس لے۔‎یاد رہے سعودی عرب میں عرب شیخ کی طرف سے ایک پاکستانی کومزدوری پر رکھ کر اس پر شیر چھوڑدیا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں