اگر افغانستان میں امریکہ اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہو تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں: طالبان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
war afghanistan america

افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکا اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔

 افغان طالبان نے کہا کہ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں امن کے لیے داعش کوئی بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکتی، بلکہ امن معاہدے کی صورت میں وہ ایک ماہ میں افغانستان سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کرسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ داعش کو افغان حکومت اور امریکا کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے اور بات ہم نہیں کررہے بلکہ افغان حکومت میں شامل ان کے اپنے ممبران پارلیمنٹ بار بار یہ بات سب کے سامنے دہرا چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں