حیران کن خبرآگئی ، وہ ملک جس کے شہریوں پر امریکہ نے ویزا کی پابندی لگا دی، اس پابندی پر پریشانی کی بجائے حکومت خوش ہوگئی کیونکہ۔۔۔
visa news banned amazing

امریکی صدر اوباما نے جاتے جاتے کیوباکے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر ملک میں رہنے اور پھر ایک سال بعد گرین کارڈ کیلئے اپلائی کرنے کی اجازت ختم کردی

جس پر کیوبا کی حکومت نے پریشان ہونے کی بجائے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ امریکہ پہنچ کر ویزے کے بغیررہنے کی اجازت کے فیصلے کی وجہ سے ملک کے قابل ترین افراد باہر جا رہے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں کیوبا کے شہری اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر امریکہ جانے کی کوششیں کرتے تھے۔  حکومت نے کہا کہ اس پالیسی کو ختم کرنے سے دونوں ممالک کے روابط کو مزید تقویت ملے گی۔کیوبا کے سفیر برائے امریکی معاملات جوزفینا ودال نے کہا کہ لوگوں کی منتقلی سے نہ صرف کیوبا کی اپنی بلکہ امریکہ کی بھی سیکیورٹی متاثر ہو رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ان امتیازی قوانین کی وجہ سے انسانی سمگلنگ، فراڈ اور تشدد پر مبنی جرائم مرتکب ہو رہے تھے۔ صدر اوباما نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ اجازت نامہ منسوخ کرنے کا فیصلہ فی الفور نافذالعمل ہے اورکوئی بھی کیوبا کا شہری اگر امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتا ہے تو اگر وہ انسانی حقوق کے تحت مدد کا حقدار نہیں بنتا تو اس کو امریکی داخلہ قوانین کے مطابق ملک سے دربدر کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ہم کیوبا کے شہریوں کے ساتھ ویسا ہی برتاو¿ کر رہے ہیں جیسا کہ دوسرے ممالک کے شہریوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ کیوبا کی حکومت نے بھی حامی بھری ہے کہ وہ نکالے جانے والے شہریوں کو ملک میں واپس لے گی۔یاد رہے کہ امریکہ اور کیوبا نے 2015 ءمیں نصف صدی کے بعد آپس میں سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں