بھارتی فوجی کے بعد ایک اور اہلکار میدان میں آگیا ،نریندر مودی سے شکوہ کردیا
video message indian army narendra modi

بھارتی فوجی کی اپنے ادارے سے شکایت کے بعد پولیس اہلکار کو بھی ویڈ یو منظر عام پر آگئی جس میں اہلکار عوام کی توجہ اپنے ادارے کی خامیوں کی طرف مبذول کرائی ہے ۔

بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان جیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شکوہ کردیااور کہامندر ،مسجداورگردوارے سمیت بھارت میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں سی آر پی کے جوان اپنا کردار ادا نہ کرتے ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی فوجی کھانے کے معاملے پر شکایت کرتا ہوا نظر آیاتھا ۔  ویڈ یو میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے کہا کہ سی آر پی کے اہلکار اس ملک میں کونسی ڈیوٹی نہیں کرتے؟۔اس نے کہا کہ لوک سبھا چناﺅ ،راج سبھا چناﺅ ،وی آئی پی سیکیورٹی ،وی وی آئی پی سیکیورٹی ،ائیر پورٹ ،مندر ،مسجداورگردوارے سمیت بھارت میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں سی آر پی کے جوان اپنا کردار ادا نہ کرتے ہوں ۔جیت سنگھ نے کہا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مقابلے میں سی آر پی کو ملنے والی تنخواہیں اور مراعات میں بہت زیادہ فرق ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں