امریکہ پر سکتہ طاری ، بالآخر بڑا قدام اُٹھا لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
us raised

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست امریکا اور جاپان نے کی تھی۔ اقوام متحدہکے اطالوی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔واضح رہے کہ قبل دو ماہ کی خاموشی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا پھر تجربہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل ایک ہزار کلو میٹر دور بحیرۂ جاپان میں گرا، پیانگ یانگ کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنے والا میزائل ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے متعلق بریف کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔ امریکا نے ایک ہفتے پہلے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی پشت پناہ ریاست قرار دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں