بھارت کو خطے کا لیڈر بنائیں گے، پاکستانی حکومت کو دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے: امریکہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
terrorists india america

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھارت میں مودی سرکارکی خوشنودی کےلئے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کاالزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستانی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہیں

پاکستانی رہنماوں کے ساتھ ملاقات میں دوٹوک موقف اپنایا اور انہیں امریکہ کی توقعات سے آگاہ کیا ،دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کریں گے،بھارت اور امریکہ فطری اتحادی ہیں ، بھارت کو خطے کا لیڈر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔امریکی وزیرریکس ٹیلرسن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کی جس میں بھارت اورامریکہ کے دوطرفہ تعلقات،افغانستان میں بھارتی کردارسمیت دیگرعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت اور امریکا فطری اتحادی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں، امریکا کی افغان پالیسی میں بھارت کا اہم کردار ہے۔انہوں نے بھارتی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے بہترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں بھارت کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتا ہے اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اس کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو جدید بنانے کے لیے اپنی بہترین ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہیں، جب کہ ایف 16 اور ایف 18 جنگی طیاروں کے معاہدے کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں