یہ اچانک کیا خبر آگئی وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا
suddenly news resignation prime minister

سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والے ملک آرمینیا کے وزیراعظم نے آخر کار دوہفتو ں سے جاری احتجاج کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے عہدےسے استعفیٰ دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا میں دو ہفتوں سے جاری احتجاج کا وزیرِاعظم سیرج سرکشان کے استعفیٰ پر خاتمہ ہو گیا ہے جبکہ اس خبر کا سامنے آنا ہی تھا کہ آرمینیا کے عوام خوشی سے نہال ہوگئے اور ان کا احتجاج جشن میں تبدیل ہوگیا۔ سیرج سرکشان نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مستعفی ہو رہا ہوں۔ خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے قریبی سمجھے جانے والے وزیرِاعظم کے اعلان کے بعد دو ہفتوں سے جاری احتجاج اختتام پذیر ہو گیا۔دس سال تک عہدہ صدارت پر براجمان رہنے کے بعد سیرج سرکشان کو پارلیمنٹ کی جانب سے پچھلے ہفتے وزیرِاعظم منتخب کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن لیڈر کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔احتجاج میں شامل فوجی جوان کو بھی لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔یاد رہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیرِاعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں