دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے شاندار فضائی کرتب،تماشائی دنگ رہ گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
show aircraft dubai

دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروںنے شاندارفضائی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس سے تماشائی حیران رہ گئے

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندارفضائی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ کے پائلٹ کی کارکردگی سے تماشائیوں پرسحرطاری ہو گیا،ترجمان کے مطابق جے ایف 17 تھنڈرکے فضائی مظاہرے میں غیرمعمولی کرتب دکھائے جس نے دیکھنے والوں کے لہو کو گرما دیاجبکہ ہتھیاروں سے لیس جے ایف 17 طیارہ شائقین کےلئے مرکزنگاہ بنارہا،ترجمان کا کہناتھا کہ ایئرشومیں جدید تربیتی طیارہ سپرمشاق بھی پیش کیا گیا،تقریب میں ایئرمارشل احمرشہزاد،چیئرمین پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس نے شرکت کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں