لاپتہ سعودی کرنل کی چھ سالہ بیٹی ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ، والدہ شاہی مدد کی منتظر
shah salman appeal treatment daughter saudi woman

سرحدسے لاپتہ سعودی کرنل کی ہڈیوں کی خطرناک بیماری میں مبتلا چھ سالہ بیٹی شدید تکلیف سے دوچار ہے ، والدہ نے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے علاج کے لئے مدد کی اپیل کر دی ۔

عرب نیوز میں شائع خبرمیں بایا گیا ہے کہ کرنل محمد حسن البرقہ ملک کی شمالی سرحد پر تعینات تھے جو 25روز سے لاپتہ ہیں ان کی اہلیہ نے ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا بیٹی کا علاج ریاض کے جدید ہسپتال میں کرانے کے لئے درخواست کی ہے ۔عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے خاتون نے بتایا ہے کہ ریاض کے جدید ہسپتال میں علاج سے بیٹی کے صحتیاب ہونے کی پوری امید ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ شوہر پہلے ہی بیٹی کی ریاض کے ہسپتال میں منتقلی کی درخواست کر چکے ہیں تاہم ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور جب سے بیمار بیٹی کو معلوم ہوا ہے کہ اس کا باپ لاپتہ ہے تب سے اس کی حالت اور بگڑ گئی ہے ، درخواست ہے حکام جلد سے جلد مدد فراہم کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں