دبئی میں سحری پہنچانے کا انوکھا انداز، اب لوگوں کے گھروں میں سحری ڈرون پہنچائیں گے
sehri time drone dubai

متحدہ عرب امارات میں اب رمضان المبارک کے دوران سحری کے لوازمات کی گھروں پر ترسیل کیلیے روایتی ذرائع کے بجائے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔

 دبئی کی ایک نجی کمپنی نے شہریوں کو سحری پہنچانے کیلیے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شہریوں کو ان کے دروازے پر سحریکے لوازمات کی ترسیل کے لیے روایتی طریقے جیسے موٹر سائیکل یا گاڑی کے بجائے ڈرو ن استعمال کیے جائیں گے۔ 8 بیٹریوں والے یہ ڈرون دس کلوگرام تک وزنی سحری پیکیج لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دبئی میں زیادہ تر افراد غیر مقامی ہیں جو روزگار کی غرض سے یہاں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثریت بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ہے جن کیلیے علی الصبح سحری کی تیاری دشوار کام ہوتا ہے جب کہ وقت کی قلت کے باعث سحری کیلیے باہر جانا بھی ممکن نہیں رہتا اس لیے اکثر لوگ تیار سحری آرڈر کرتے ہیں تاہم اس کی بروقت ترسیل میں بھی ایک مشکل مرحلہ تھی جسے ڈرون کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں