چینی صدرکابھارت دورہ، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason visit india

چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بھارت، بنگلہ دیش اور کمبوڈیا کے آئندہ دورے کو ایک اہم سفارتی سرگرمی قراردے دیا گیا

جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ معروف چینی اخبار چائنہ ڈیلی نے چینی صدر کی جانب سے تینوں ممالک کے دورے کو اہم سفارتی سرگرمی قراردیا ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے ۔ چینی صدر اس سے قبل پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کے بھی دورے کر چکے ہیں جس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔کسی بھی چینی صدر کی جانب سے گزشتہ 30سال میں بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہو گا جبکہ چینی صدر کی جانب سے 2012میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کمبوڈیا کا بھی یہ پہلا دورہ ہے ۔ چینی صدر جمعرات اور جمعہ کو کمبوڈیا اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جبکہ بعدازاں بھارت کے شہر گوا میں منعقد ہونے والے بریکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا اور بحیرہ ہند میں چین کا اہم شراکت دار ہے اور چینی صدر کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ چینی صدر بنگلہ اور کمبوڈیا کے دورہ کے دوران ون بیلٹ ون روڈ کے تحت مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے جس کا بنیادی مقصد انفراسٹرکچر کی بہتری اور رابطہ سازی کو فروغ دینا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں