استانی سے ناراضگی یا کچھ اور۔۔۔؟طالب علم کے خودکشی کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason suicide

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع شاہپور میں استانی سے سزا ملنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر 5 ویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی

، 11 سالہ طالب علم نونیت نے سزا ملنے کے بعد گھر میں زہر کھالیا جس کے بعد طالب علم کو اہل خانہ نے فوراْ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔طالب علم کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ نونیت کے بیگ سے نوٹ ملا جس میں لکھا ہوا تھا آج میرا پہلا امتحان تھا اور استانی نے مجھے کھڑا رکھا اور دوسرے دن بھی تین کلاسوں تک کھڑا رکھا اس لیے میں نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا ہے، میری استانی پر اعتبار نہ کیا جائے اور میری خواہش ہے کہ میری استانی کسی اور کو اس طرح کی سزا نہ دیں۔طالب علم کے والد نے بیٹے کے بیگ سے ملنے والا نوٹپولیس کو دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے اسکول انتظامیہ اور استانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ استانی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں