اس کو کہتے ہیں تبدیلی۔۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین کو کس چیز کی اجازت مل گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
permission football saudi arabia

 سعودی حکومت نے خواتین کو سٹیڈیم جاکر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی۔

جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں خواتین کے خصوصی پویلین پر کام آخری مراحل میں ہے۔12جنوری کوفٹبال میچ الاھلی کلب اور الباطن کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔ الجوہرہ اسٹیڈیم کا تیسرا اور پانچواں فلور فیملیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔فٹبال سٹیڈیم میں 10ہزار خواتین شائقین کیلئے نشستیں لگائی گئی ہیں۔حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں خواتین پر کچھ پابندیاں نرم کی گئی ہیں جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔شاہی فرمان پر عملدرآمد مکمل ٹریفک قوانین کیساتھ کیا جائیگا اور اس سلسلے میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے گا تاہم خواتین کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کیلئے آئندہ سال جون تک انتظار کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ خواتین پر ٹرکس اور موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں