ترکی نےروس سے ایس 400میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nuclear missiles turkey russia

ترکی کے وزیر دفاع نوریتن کینکلی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے S-400 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تاہم ترکی یورپین کنسورشیم کے ساتھ بھی ایک معاہدے کی کوشش کر رہا ہے ، جس کے تحت وہ خود اپنا میزائل دفاعی نظام تیار کرنے میں اس کی مدد کرے گا۔

ترکی نیٹو کا رکن ہے اور نیٹو کے کچھ رکن ممالک روس سے S-400 میزائل خریدنے سے متعلق ترکی کے ارادے کو نیٹو کیلئے تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔ اس معاہدے پر اس حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ روسی میزائل نیٹو کے دفاعی نظام سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ نیٹو کے سینئر کمانڈر نے بتایا ہے کہ نیٹو ترکی پر زور دیتا رہے گا کہ وہ ایسا اسلحہ خریدے جو نیٹو کے دفاعی نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر استعمال کیا جا سکے۔ نیٹو کمانڈر نے کہا کہ فی الحال روس سے S-400 میزائلوں کی کوئی کھیپ ترکی نہیں پہنچی ہے۔ تاہم ترکی کے وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا، “معاہدہ طے پا گیا ہے اور میزائل خرید لیے گئے ہیں۔ اب صرف تفصیلات کا طے ہونا باقی ہے۔”

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں