چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے سب سے تشویشناک خبر، ماہرین نے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا، آپ بھی تیاری کرلیں کہ۔۔۔
neighbor country serious news china

جنوب مشرقی ایشیا کے خطے کو بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کی وجہ سے لاحق خطرات ہی کچھ کم نہ تھے کہ اب سائنسدانوں نے چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کی طرف بڑھتے طاقتور سمندری طوفانوں سے بھی خبردار کردیا ہے۔
  ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ نصف صدی کے درمیان چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے سمندروں میں آنے والے طوفان شدت پکڑتے جارہے ہیں اور آنے والے وقت میں ان کی شدت تباہ کن حد تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق چین، تائیوان، کوریا اور جاپان کی طرف بڑھتے ان طاقتور طوفانوں کی وجہ سمندر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔’ماسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدان پروفیسر کیری ایمانوئل کہتے ہیں کہ اگر ساحلی پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے تو سمندری طوفان زیادہ شدت کے ساتھ ساحلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان سمندری طوفانوں کے دوران 74 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں انہیں مزید تباہ کن بنادیتی ہیں، جن کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہی وہ ایندھن ہے جو سمندری طوفانوں کو زیادہ طاقتور اور تباہ کن بنادیتا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں