میونخ حملہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
munich attack germany

اسلام اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے:شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جرمن شہر میونخ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں دس افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ،اپنے پیغام میںجرمن حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہادہشت گردی کا کسی مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اسلام اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کوئی قانون اور آسمانی مذاہب اس طرح کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اپنے پیغام میں سعودی فرمانروا کا کہنا تھا ’ہمیں یہ سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے کہ جمہوریہ جرمنی کے سیاحتی شہر میونخ میں ایک مسلح دہشت گرد نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے کئی افراد کوقتل اور زخمی کیا ہے۔ ہم اس مجرمانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں دکھ ہے کہ ایک دہشت گرد نے دوست ملک جرمن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور جرمن شہریوں کا قتل عام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دہشت گردی کے قابل مذمت واقعے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہری اور ان کے لواحقین بھی ہمدردی کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں