چین نے دنیا کے سب سے خطرناک میزائل حاصل کرلیے ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
missile china india

 چین کا نیا ملٹی وار ہیڈ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم)ڈونگ فینگ ۔41کا شمار دنیا کے انتہائی جدید میزائلوں میں ہوتا ہے

یہ بات فوجی ماہر شائو یانگ لنگ نے جریدہ پیپلز ڈیلی آن لائن کو بتائی ہے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصویر میں اس میزائل کو دکھایا گیا ہے ، امریکہ محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ چین نے 27مئی کو ڈونگ فینگ۔41بین البراعظمی راکٹ میزائل داغا ہے ۔ڈونگ فینگ۔41 میزائل نے متعدد ایٹم بمب داغے اور مغربی چین کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا شائو نے کہا کہ اگر یہ رپورٹ درست ہے تو پھر ڈونگ فینگ۔41 اب لڑائی کے لیے تیار ہے چین کے پاس اس وقت دو اہم آئی سی بی ایم ڈونگ فینگ۔5اور ڈونگ فینگ۔31ہیں ۔نیا آئی سی بی ایم ڈونگ فینگ۔41 میں دو متزکرہ میزائلوں کی صلاحیتوں کا حامل ہے ،شائو نے کہا کہ آزادانہ طور پر نشانہ بنانے والے متعدد وار ہیڈ ز تباہی پھیلا سکتے ہیں اور میزائلوں کے داغنے کی صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ وہ بیک وقت کہیں اہداف پر حملہ کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں