حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر حملے کی دھمکی دے دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mecca attack

یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔

اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیاں یا وہ ادارے جنہوں نے وہاں سرمایہ لگایا ہوا ہے، وہ اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حوثی باغیوں کے پاس ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے وہ شمال میں سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوب میں مکہ مکرمہ تک مار کرسکتے ہیں۔اسی خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی باغیوں کے قبضے میں یمنی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اس اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں