عرب دنیا میں بکنے لگی مردانہ کمزور ی کے علاج کیلئے ایک انتہائی انوکھی دوا ،حکام نے خبر دار کر دیا
male weakness countries arab treatment

مفادپرست عناصر کیسے کیسے بہروپ بنا کر عوام کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب ایک کمپنی شہد سے مردانہ کمزوری کا علاج کرنے کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ کمپنی نے بظاہر شہد سے ”سپر ہارڈ پاور “ نامی گولیاں بنائی ہیںجو مردانہ کمزوری کو دور کرتی ہیں لیکن دراصل اس میں ویاگرا و دیگر قوت افزا ادویات کے اجزاءپائے جاتے ہیں۔ دبئی کی وزارت صحت نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اس دوا کا استعمال موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

وزارت صحت کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری امین حسین الحمیری کا کہنا ہے کہ ہم نے اس دوا کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں ثابت ہوا ہے کہ اس میں ممنوعہ اجزاءپائے جاتے ہیں جودوران خون میں اچانک کمی لا سکتے ہیں اور اس سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر دل کے مریضوں کے لیے تو یہ دوا موت کا پیغام ہے۔  امین الحمیری نے کہا کہ اس دوا کو خالص جڑی بوٹیوں سے بننے والی دوا کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے کیونکہ لوگ جڑی بوٹیوں سے بننے والی دواﺅں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے محفوظ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے بننے والی دوائیں یقینا صحت کے لیے محفوظ ہوتی ہیں لیکن اس دوا میں انتہائی خطرناک کیمیکل استعمال کیے جا رہے ہیں جن سے شہریوں کو بچنا چاہیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں