سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا، الزام کیا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی شدید پریشان ہوجائے
kingdom of saudi arabia pakistanis arrest attack

عودی عرب کے شہر جدہ میں رمضان المبارک کے دوران امریکی قونصلیٹ کے باہر خودکش حملہ ہوا تھا جو مبینہ طور پر عبداللہ گلزار نامی شدت پسند نے کیا تھا۔

عبداللہ گلزار سے مبینہ تعلق کے شبے میں اب 3پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 13افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کا تعلق سعودی عرب، فلسطین اور پاکستان سے ہے۔ان نئی گرفتاریوں کے بعد سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 4ہزار 519ہو گئی ہے۔ ان میں 51پاکستانی اور 26فلسطینی شامل ہیں۔ان میں سے بعض ملزمان کے مقدمات کے فیصلے آ چکے ہیں اور وہ اپنی سزا پوری کر رہے ہیں اور بعض کے مقدمات تاحال عدالتوں میں چل رہے ہیں۔بعض ابھی پولیس کے پاس ہی زیرتفتیش ہیں اور ان پر مقدمات چلائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں