8سال امریکہ کا صدر رہنے والا نوکری کی تلاش میں نکل پڑا۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
job obama america

سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔

 ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آ رہے ہیں۔56 سالہ اوباما کا واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ایک ایک مکان ہے۔صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہسابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔براک اوباما نے ہارورڈ کے لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔اس کے علاوہ انھوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کر رکھا ہے۔کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ ( 17.25)امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے۔اوباما اس کاؤنٹی میں جیوری کی خدمات ادا کرنے والی پہلی بڑی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ان سے قبل معروف اداکارہ اور میڈیا مالک اوپرا ونفری نے سنہ 2004 میں ایک قتل کے مقدمے میں جیوری کا کردار ادا کیا تھا۔جنوری میں صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد صدر اوبامہ کو انڈونیشیا میں ارب پتی رچرڈ برینسن کے ساتھ پتنگ کے سہارے پانی میں سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں