سعودی دارالحکومت ریاض میں افسوسناک واقعہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
injured accident saudi arabia

 سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات لوگوں کی اموات کی بڑی وجہ ہیں جب کہ ہر روز تقریباً 17 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں