بھارتی ایئر بیس ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا
indian air base pathankot attack india

بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پرپھر دھماکہ

پٹھان کوٹ ایئربیس پر ایک اور دھماکہ سنا گیا ہے۔  بھارتی وزیر دفاع پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف اور ایئرچیف کے ساتھ مل کر میڈیا کو بریفنگ دینی تھی تاہم بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پردھماکہ سناگیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کی ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا جس میں بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 اہلکار ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر میں سرگرم مجاہد تنظیم متحدہ جہاد کونسل نے قبول کی تھی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں