بھارت بہت جلد تنکوں کی طرح بکھر جائے گا، ہمیں صرف اخلاقی سپورٹ چاہئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
independence sikh community india

بھارت میں آزادی کیلئے متحر ک سکھوں کی منظم تنظیم دل خالصہ کے سربراہ سردار من موہن سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بھارت بہت جلد تنکوں کی طرح بکھر جائے گا

بھارت کا سب سے بڑا مخلص دوست اسرائیل ہے، سکھ کمیونٹی کے معاملات کو پاکستانی میڈیا میں کوریج نہیں ملتی جس طرح کشمیریوں کو ملتی ہے، ہمیں صرف اخلاقی سپورٹ چاہیے جوکہ پاکستانی حکومت افغانیوں اور کشمیریوں کی کر رہی ہے. بھارت کے اندر کشمیری یا سکھ ہی آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ آسام، ہماچل وغیر میں بھی آزادی کی تحاریک چل رہی ہیں، جبکہ تامل تو بڑی بھر پور تحریک چلارہے ہیں اور وہ بھی آزادی اور اپنے حقوق مانگتے ہیں، ہندوﺅں نے بدھ مت کو خطے میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور ان کی عبادت گاہیں نذر آتش کیں، 2007ءمیں آر ایس ایس کے غنڈوں نے 95چرچوں کو نذر آتش کیا،ایڈوانی نے غنڈوں کی قیادت کرتے ہوئے خود بابری مسجد شہیدکرائی اور گجرات میں پانچ ہزار سے زائد عورتوں کی بے حرمتی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ سردار من موہن سنگھ خالصہ کا کہنا تھا کہ ہم تو دعا کررہے ہیں کہ اگلے پانچ سال بھی نریندر مودی ہی وزیراعظم رہے تاکہ ساری قومیں جلد آزادی حاصل کرسکیں کیونکہ جب تک ظلم نہیں ہوتا تب تک آزادی کی تحریک اور خواہش جنم نہیں لیتی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں