رجب طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا، ہسپتال میں ہرچیز آٹومیٹک کام کررہی ہے
hospital s expansion tayyab urdagan

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے سے ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ ہوجائے گا

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ ہسپتال پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے، آﺅٹ ڈور گیا اور دیکھا کہ ہرچیز آٹومیٹک کام کررہی،یہ ہسپتال اس لئے قابل تعریف ہے کہ یہاں پر مشینیں کام کررہی ہیں۔ 500 بستروں کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں 250 بستروں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسی طرح ٹھوکریں کھا کر قومیں اٹھتی ہیں اور بنتی ہیں۔یہاں کی انتظامیہ ،ڈاکٹرز،عملہ اور بورڈ کے ارکان کی بھرپور کاوش ہے کہ یہ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی تقسیم کے نظام پر ہسپتال انتظامیہ قابل تحسین ہے۔اچھی چیز کی تعریف کرنی چاہیے اور کمزیوروں کو مل بیٹھ کر اور بات چیت کے ذریعے دور کرنا چاہیے۔ایسی اچھی مثالوں سے ہماری ہمت بڑھے گی۔ شہباز شریف نے بتایا  کہ ہسپتال کے دورہ کے دوران میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ پہلی دفعہ یہا ں آئیں ہیں توآپ کو یہاں آکر کیسالگا اور اگر آپ کو یہاں کی بجائے جی ایچ کیوہسپتال جانا پڑے تو آپ کہاں جانا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ میں اس ہسپتال میں آنا چاہوں گی۔ایسے ہسپتالوں کی تعمیر ہمارے لئے توانائی کا باعث ہے۔جب سرکاری ہسپتالوں میں جاتا ہوں تو وہاں فارمسسٹ نہیں ملتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کو بھی ٹھیک کریں گے۔ہر چیز اپنے نظام کے تحت چل رہی ہے۔ہم بدصورت کہانیوں کو خوبصورت کیوں نہیں بناتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں