چینی دولہا دلہن نے ایسی جگہ سے لٹکے لٹکے شادی رچالی کہ کوئی انسان سوچ بھی نہ سکتا تھا، نئی تاریخ رقم کردی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
groom bride china

اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے کوئی اس کا اہتمام کسی عالیشان ہوٹل میں کرتا ہے تو کوئی کسی پرفضا خوبصورت مقام کا رخ کرتا ہے

 لیکن اس چینی جوڑے کو نجانے کیا سوجھی کہ یہ اپنی شادی کے موقع پر پہاڑ پر چڑھ گیا اور زمین سے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر چٹان کے ساتھ لٹک کر شادی کی۔  اس نوجوان جوڑے کا تعلق چینی صوبے حینان سے ہے۔ وہ اپنی شادی کے موقع پر عروسی ملبوسات زیب تن کرکے سیدھے چایا ماﺅنٹین کے پہاڑی علاقے میں چلے گئے۔ وہاں انہوں نے شادی کے لباس میں ہی پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا اور زمین سے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر پہنچ کر باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔اس موقع پر ان کی شادی کے مہمان نیچے پہاڑ کے دامن میں موجود تھے اور ان میں سے اکثر پر خوف طاری تھا کہ کہیں کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔ خوش قسمتی سے اس مہم جو جوڑے کی منفرد شادی غیر معمولی طور پر کامیاب رہی۔ وہ نا صرف سینکڑوں فٹ بلندی پر چٹان کے ساتھ لٹک کر اپنی خوبصورت تصاویر بنوانے میں کامیاب رہے بلکہ اب ان کی منفرد شادی کی ناقابل یقین تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھی خوب داد وصول کی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں