دبئی جانے والوں اور وہاں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب رہائشی ناقابل یقین حد تک سستی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
great news dubai

دبئی جانے والوں کے لئے مہنگی رہائش کا مسئلہ سب سے زیادہ پریشان کن ثابت ہوتا ہے، اور اچھی خبر یہ ہے کہ اماراتی حکام نے اس پریشانی کے خاتمے کے لئے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکام نے ”ہالیڈے ہومز“سے متعلقہ نئے ضوابط متعارف کروادئیے ہیں جن کے مطابق کرائے پر رہنے والے بھی اپنی رہائش گاہ مختصر مدت کے لئے کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں، اگر انہیں مالک مکان کیطرف سے اس کی اجازت ہو، جبکہ دبئی محکمہ سیاحت کی شرائط و ضوابط بھی پوری کی گئی ہوں۔دبئی ٹور ازم کے نئے ضوابط میں نجی گھروں کے مالکان کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ دبئی ٹورازم آپریٹر کے بغیر ہی ہالیڈے ہوم لائسنس کی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہیں پروفیشنل آپریٹروں کی طرح لائسنس کے لئے لمبی چوڑی شرائط کا سامنا بھی نہیں کرنا ہوگا۔درخواست کے عمل کو آسان بنانے کے لئے دبئی ٹورازم نے اپنے ایپلی کیشن پورٹل کو بھی اپ گریڈ کردیا ہے اور جلد ہی اس کے ذریعے تمام ادائیگیوں کی آن لائن سہولت دستیاب ہوجائے گی۔ اپنے گھروں کو ہالیڈے ہوم کے طور پر استعمال کرنے والے مالکان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کریں جبکہ مہمانوں کے لئے تمام خدمات اور ضروریات بھی احسن طریقے سے فراہم کریں۔ سروس کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام رجسٹرڈ گھروں کا وقتاً فوقتاً معائنہ بھی کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں