'دبنگ افسر' کو چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا
glasses officer dabang indian suspended narendra modi prime minister

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ہندوستان میں ایک سرکاری افسر کو سخت گرمی میں وزیر اعظم کے سامنے دھوپ سے بچنے والا چشمہ پہننے پر معطل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے شورش زدہ علاقے چھتیس گڑھ میں باستر کا دورہ کیا تھا۔ چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کی جانب سے ہندوستان سے علیحدگی کی مسلح تحریک طویل عرصے سے جاری ہے۔ مودی کی باستر آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت کتاریا نے ان کا استقبال کیا تھا، دوپہر کے وقت آمد سخت گرمی میں دھوپ سے بچنے کیلئے پر امیت نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا اور یہی چشمہ پہنے ہوئے ہیں انہوں نے مودی سے ہاتھ ملایا تھا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا حکومت سنبھالنے کے ایک سال بعد اس علاقے کا پہلا دورہ تھا۔ چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے امیت کو معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس (آئی اے ایس) کی خلاف ورزی کی ہے۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں پر قابو پانے میں امیت کی کوششوں کی وجہ سے مودی نے ان کو 'دبنگ افسر' قرار دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں