بھارت نے پاکستان سےپہلی بار گندم مانگ لی‘ تاجروں کے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
food authority wheat pakistan

بھارت کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں نے واہگہ کے راستے 5 تا 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطہ کیا ہے

بھارت نے پہلی بار پاکستان سے گندم مانگ لی جس پر تاجروں نے بھی محکمہ خوراک پنجاب سے رابطے کر لیے، بھارت کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں نے واہگہ کے راستے 5 تا 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطہ کیا ہے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے تاجروں کی جانب سے گندم کی قیمت 165 ڈالر فی ٹن کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ اور قیمت فروخت کے بارے میں حکومتی منظوری ملنے کی صورت میں محکمہ اخبارات میں ”اظہار دلچسپی “ کا اشتہار دے گا اور پھر جو بھی افراد حکومتی قیمت اور قواعد و ضوابط کے مطابق بھارت ایکسپورٹ کیلئے گندم خریدنا چاہیں انہیں محکمہ گندم فروخت کرے گا، محکمہ خوراک کی جانب سے بھارتی پیشکش کے بارے میں بریفنگ کے بعد چیف سیکرٹری نے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں