شریف برادران اہل خانہ کے ہمراہ آج ترکی کیو ں جائیں گے؟
family turkey prime minister

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترکی جارہے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدرطیب اردگان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 اردگان کی بیٹی سمیعہ اردگان کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورہی ہے۔ سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے۔ ترک صدر نے اس موقع پر 6سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں آذربائیجان کے صدر ،امیر قطراور ان کی شریک ہائے حیات شامل ہیں۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ ترکی جائیں گے۔ ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں