پولیس چوکی پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
checkpoint attack police

اسلام آبادافغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں 5اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے،

دوسری جانب فاریاب میں نیٹو فوج کےفضائی حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان جنگجوئوں نے ضلع ارچی کے مضافات میں قائم افغان پولیس کی ایک چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں، تاہم ضلعی میئر نصرالدین نظاری کے مطابق افغان پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان کی تعداد سے متعلق واضح نہیں کہا جا سکتا۔نصرالدین نے کہاکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فاریاب میں نیٹو فوج کےفضائی حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں سال 2010 میں علاقے کے تحفظ کے لئے افغان مقامی پولیس کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں