سعودی عرب میں بیوی نے کھولتا تیل پھینک کرشوہر جلا ڈالا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
burned husband wife oil

یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر عسیر کی تثلیث گورنری میں پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا۔کھولتے تیل سے جھلسے شخص کو عسیرکے ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب اس وحشیانہ اقدام کی مرتکب خاتون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔عسیر میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ سعید الغامدی نے بتایا کہ مریض کو تثلیث کے جنرل ہسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ اس کا جسم شدید گرم تیل کے نتیجے میں بری طرح جھلس چکا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی انکوائری کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کردیا ہے۔کھولتے تیل سے متاثرہ شخص کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں سماجی کارکنوں نے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتیہوئے متاثرہ شخص کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں