نیپال کے دارالحکومت میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bangladesh nepal

بنگلہ دیش کا ایک مسافر طیارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،

جس میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 17 مسافروں کو بچا لیا گیاہے تاہم ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات جاری نہیں کی گئیں ۔17 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا اعلاج جاری ہے۔ نیپالی اخبار کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیشی یو ایس بنگلہ ایئرلائن کا طیارہ کھٹمنڈو میں ترائی بھون انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ٹی آئی اے)کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ٹی آئی اے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر لائن کا فوکر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا اور قریب واقع فٹبال سٹیڈیم میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں