خطرے کی گھنٹی بج گئی ، وہ عرب ملک جس نے 50 سال سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bad news overseas

خطرے کی گھنٹی بج گئی ، وہ عرب ملک جس نے 50 سال سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

 کویت میں مقیم تارکین وطن کے لیے بری خبر ہے کہ کویتی حکام نے 50سال سے زائد عمر کے غیرملکیوں کو اپنے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عربی اخبار ’’العنباء ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کویت حکومت اپنے ملک میں غیرملکی ورکرز کی تعداد کم کرنا چاہتی ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ اقدام کرنے جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق قطر سرکاری محکموں اورصرف ان شعبوں سے50سال سے زائد عمر کے لوگوں کو نکال کر ملک بدر کرے گی جن شعبوں میں کویتی باشندوں کو نوکریاں دی جا سکتی ہیں۔
کویتی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ برس یکم مارچ سے شروع کیا جائے گا اور بلاتفریق تمام ممالک کے لوگوں کو نکالا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے عربی اخبار کو مزید بتایا کہ کویت غیرملکی ورکرز پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتا ہے جو اس وقت قطر کی کل آبادی کا دو تہائی ہو چکے ہیں۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ قطر کے مقامی باشندے پرائیویٹ سیکٹر میں نوکری کرنے پر رضامند نہیں ہوتے اور اکثر پرائیویٹ سیکٹر کے مطلوبہ معیار پر پورے بھی نہیں اترتے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں