سعودی عرب نے بڑے اسلامی ملک کے ائیرپورٹ پر بم برسا دئیے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
attacked yaman saudi arabia

 یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی فوجی اتحاد پر ملک کے مرکزی ائیرپورٹ پر حملہ کر کے نیوی گیشن سٹیشن کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ ائیرپورٹ ملک میں آنے والی محدود امداد کیلئے انتہائی اہم تھا۔حوثی حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ منگل کے روز دو فضائی حملوں میں باغیوں کے زیر قبضہ صنعاءکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے باعث ائیرپورٹ امدادی پروازوں کیلئے ناقابل استعمال ہو گیا ہے جبکہ ملک میں انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔ ایک حوثی باغی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”اس حملے کا مقصدزیادہ سے زیادہ نقصان پہچانا اور لاکھوں یمنیوں کو اس خوراک اور دواﺅں سے محروم کرنا تھا جو ان کی زندگی کیلئے ضروری ہیں۔“ سعودی فوجی اتحاد نے اگست 2016ءمیں صنعاءانٹرنیشل ائیرپورٹ کو بند کروایا تھا اور اس کے بعد سے اقوام متحدہ کی جانب سے آنے والی امدادی پروازیں ہیں اس ائیرپورٹ کو استعمال کرتی تھیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سول ایوی ایشن کیلئے بنائی گئی جنرل اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”فضائی حملوں کے باعث VOR/DME ریڈیو نیوی گیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ نیوی گیشن سسٹم تباہ ہونے سے صنعاءائیرپورٹ پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی آرگنائزیشنز کی جانب سے آنے انسانی بنیادوں پر آنے والی امدادی پروازیں بھی رک گئی ہیں۔ یہ حملہ بین الاقوامی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ شہری ہوائی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں