سعودی عرب پر میزائل حملہ ، جانی نقصان ہو گیا
attacked missile saudi arabia

سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا گولہ گرنے سے 2شہری جاں بحق ہوگئے۔

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روزدوپہر 2بجکر55منٹ پر حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی پر گولہ داغا تھا جس کے نتیجے میں 2شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے۔حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔سعودی عرب اپنی سرزمین شہریوں ، مقیمین اور مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں