’جس کو ایٹم بم چاہیے ہم سے خریدے‘ بڑے ایٹمی ملک کے بارے میں ایسی خبر سامنے آگئی کہ پوری دنیا کی نیندیں اڑگئیں
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
atomic bomb news

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان حالیہ مہینوں میں کئی میزائل اور ایٹم و ہائیڈروجن بموں کے تجربات کر چکے ہیں مگر اب ان کے متعلق ایسی خبر آ گئی ہے کہ پوری دنیا کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا دیگر ممالک و دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ایٹمی ہتھیار فروخت کر سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے سکیورٹی تجزیہ کار کیلن اورٹن کا کہنا ہے کہ ”ماضی میں شمالی کوریا عراق کے صدر صدام حسین کو بھی ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تھا تو شمالی کوریا نے صدام حسین کو روڈونگ میزائل فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔تب سے شمالی کوریا ایٹم بم و دیگر ہتھیاروں کے حوالے سے ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ شمالی کوریا کسی بھی ملک یا تنظیم کو کوئی بھی ہتھیار فروخت کر سکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر داعش رقم ادا کرے تو شمالی کوریا اسے بھی میزائل و دیگر ہتھیار فروخت کر سکتا ہے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں