بھارت میں معصوم بچیاں اغوا کرنے والا شخص گرفتار،وہ ان بچیوں کو کیوں اغوا کرتا تھا ؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
arrest reason kidnap daughter children

بھارت میں  40سالہ شخص کو پولیس نے مغربی دہلی سے 2بچیوں کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیاہے

ملزم شادی شدہ اور دو بیٹوں کا باپ ہے ، لڑکی کی خواہش پوری نہ ہونے پر بچیوں کو اغوا کرتا اور جو بچی اسے زیادہ تنگ کرتی اسے واپس چھوڑ آتا تھا  ۔ پولیس ک ترجمان نے بتایا کہ ملزم کرشن دت تیواری کو شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کیمرے کے مطابق وہ ایک لڑکی کو راجوری گارڈن کے قریب بائک سے اتارتا ہوا دیکھا گیا تھا ۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کے 2بیٹے ہیں اور اس کی خواہش ہے کہ اسے ایک بیٹی بھی مل جائے۔ملزم نے یہ بھی اقرار کیا کہ اس نے 2ماہ قبل ہیرا نگر کے علاقے سے اس نے 6اور 8سالہ بچیوں کو اغوا کیا اور انہیں 2،3دن تک اپنے گھر میں رکھنے کے بعد واپس پہنچا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں