سعودی عرب سے سب سے خطرناک خبر آگئی، وہ کام ہونے والا ہے جو گزشتہ 21 برس میں نہیں ہوا، افراتفری مچ گئی کیونکہ۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
alarming news saudi arabia

عرب خطے کے باسیوں کو اکثر جھلسا دینے والی گرمی کا خوف لاحق رہتا ہے لیکن ماہرین موسمیات نے ایک اور خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کر دیا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں رواں سال اتنی بارشیں ہوں گی کہ جس کی مثال گزشتہ 21 سال کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی۔
 ماہر موسمیات ترکی الجمان نے بتایا کہ ان غیر معمولی بارشوں کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ”لانینا“ ہو گی، جو کہ مغربی اور وسطی بحرالکاہل کے خطے میں سمندری درجہ حرارت میں آنے والی تبدیلیوں سے پیدا ہوتی ہے۔ ترکی الجمان کا کہنا تھا کہ لانینا شدید ترین موسمی کیفیات کو جنم دیتی ہے اور اس کا نتیجہ دیگر موسمی تبدیلیوں کے علاوہ بھاری بارش کی صورت میں سامنے آتا ہے۔’سعودی عرب کو بھارت سے لڑوانے کیلئے ایران نے یہ کام کیا‘ سعودی عرب نے انتہائی سنگین الزام لگادیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیاان کا کہنا تھا کہ 1996ءمیں بھی بحرالکاہل کے خطے میں لانینا کے ظہور کے بعد جدہ میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں 255 ملی میٹر تک جاپہنچی تھیں جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط میں 300 ملی میٹر تک بارش ہوئی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آسکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے، جس کے لئے ابھی سے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں