’غیر ملکیوں کے خلاف یہ کام کردو تو سعودی عرب کو بہت فائدہ ہوگا‘ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے خطرناک خبر آگئی، ایسا کام کرنے کی تیاری شروع ہوگئی کہ اب آمدنی بہت کم رہ جائے گی کیونکہ۔۔۔
alarming news foreigners saudi arabia

سعودی عرب نے اپنی معیشت کی بہتری کے لئے ایک اور ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ جس کی وجہ سے غیر ملکی محنت کشوں کی پریشانیاں اور بڑھ جائیں گی۔

سعودی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکیوں کی جانب سے اپنے وطن بھیجی جانے والی رقوم ان کی تنخواہوں سے مطابقت رکھتی ہوں ، اور اس مقصد کے لئے تمام غیر ملکی ملازمین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوا کر وطن بھیجی جانے والی رقم پر نیا ٹیکس عائد کیا جائے۔ سعودی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ غیر ملکیوں کی جانب سے اپنے ممالک بھیجی جانے والی رقوم کو ان کی تنخواہوں سے منسلک کرنے اور نیا ٹیکس عائد کرنے سے سعودی معیشت کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ الباحا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن علی الزاہرانی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ملازمین لاکھوں ریال اپنے ممالک بھیجتے ہیں، جس میں سے ایک بڑی مقدار غیر قانونی طور پر بھیجی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے باہر بھیجی جانے والی رقوم پر انکم ٹیکس عائد ہونے سے اس رقم کے حجم میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں سرمایہ سعودی عرب سے باہر جانے کی بجائے اس کی بڑی مقدار سعودی معیشت میں ہی استعمال ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں