مسجد نبوی شریف کی پارکنگ کیلئے بھاری رقوم ہتھیانے کا انکشاف، انتظامیہ حرکت میں آ گئی
about news corruption saudi arabia international

ضمیر فروشوں نے رمضان المبارک کے دوران ہزاروں ریال میں مسجد نبوی شریف پارکنگ کی بکنگ کر کے خلیجی ممالک سے گاڑیوں پرز آنیوالے زائرین کو بے و قوف بنا یا اور پارکنگ کا بندوبست کیا۔ یہ انکشاف انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے 150 سے زیادہ کیمروں کی ریکارڈنگ کے ذریعے ہوا۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کیلئے 4,139 گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی، مکہ اخبار کے مطابق جتنی گاڑیاں مسجد نبوی شریف پارکنگ میں داخل ہوتی اور نکلتی ہیں ان سب پر باقاعدہ نظر رکھی جاتی ہے۔ متعلقہ کمپنی نے اطمینان دلایا ہے کہ پارکنگ کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئی ثالتی یا تعلق داری روا نہیں رکھی جاتی، پارکنگ کا انتظام کرنیوالی کمپنی کے ڈائریکٹر کمال جاداللہ نے بتایا کہ بعض ضمیر فروشوں نے رمضان المبارک کے دوران مقررہ کرائے سے زیادہ خیلجوں سے وصول کر لئے۔ ایک خلیجی شہری کو اس وقت ایک ضمیر فروش کے جھانسے میں آنے سے بچا لیا گیا جو پورے ماہ مبارک کے لئے کار پارکنگ کی بکنگ کیلئے 700ریال کے بجائے 7ہزار ریال دینے پر آمادہ ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پارکنگ میں زر اشتراک جمع کرانے کے لئے 12یونٹ ہیں کیش کرایہ دینے کیلئے بھی اتنے ہی ہیں جبکہ سال بھر کے لئے پارکنگ بک کرانے والوں کیلئے 10 اور کیش بکنگ کیلئے 14یونٹ رکھے گئے ہیں۔ جاداللہ نے بتایا کہ ہماری کمپنی مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے مقرر کردہ رخ نامے کی پابندی ہے۔ سالانہ سب سے زیادہ مہنگی پارکنگ 2850 اور سب سے سستی 1500ریال میں ہے۔ البتہ ہوٹلوں ، کمپنیوں اور دوکانوں کے مالکان کے کرائے مختلف ہیں پوری پارکنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ظہر اور عصر کی نمازوں میں پارکنگ خالی رہتی ہے۔ البتہ مغرب اور عشاہ اور تراویح کے وقت پوری پارکنگ بھر جاتی ہے۔ کئی لوگ پارکنگ کے نظام کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں