امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ سلام دعا کا موقع ، ہوٹل میں کافی پینے کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے
50 lac donald trump meeting daughter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کیساتھ سلام دعا اور ہوٹل میں کافی پینے کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے ، یہ رقم ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی زیر نگرانی ایس ٹی جوڈز چلڈرن ریسرچ ہسپتال کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔

 ٹرمپ کی نوجوان بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کیلئے ایک چیرٹی ویب سائٹ ” چیرٹی بز “ نے انوکھی پیش کش متعارف کر ادی ، ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد کو اس خواہش کے تکمیل کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے ۔  آفر پیش ہونے کے 11روز کے دوران 10بولیاں لگ چکی ہیں تاہم ابھی تک زیادہ سے زیادہ 18لاکھ 50ہزار کی آفر دی گئی ہے ۔ کامیاب بولی دینے والے شخص کو ایوانکا ٹرمپ کیساتھ ہوٹل میں 30سے 40منٹ تک کافی پینے کا موقع میسر آئے گا تاہم یہ ملاقات 2017ءکے اوائل میں شیڈول ہو گی ۔ کامیاب بولی دینے والا ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ٹرمپ ٹاور یا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں بیٹھ کر کافی پی سکے گا ۔

چیرٹی بز ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی وجہ کی بنیاد پر کامیاب بولی دینے والے کا نام منسوخ کیا جا سکتا ہے اور ٹرمپ آرگنائزیشن معمولی سے شک کی بناءپر کسی کو بھی کافی ڈیٹ کی اجازت دینے سے منع کر سکتا ہے ۔ ملاقات کے دوران ٹرمپ کی بیٹی کو اپنے ساتھ ایک فوٹو گرافر ہوٹل میں لانے کی اجازت ہو گی جبکہ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ خفیہ سروس کے ارکان بھی موجود ہونگی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں