ونڈوز 7 اور 8 استعمال کرنے والے متعدد صارفین کو مائیکروسافٹ کی جانب سے خوشخبری
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
windows great news

 ونڈوز 7 اور 8 استعمال کرنے والے متعدد صارفین کو مائیکروسافٹ کی جانب سے خوشخبری

ونڈوز 7 اور 8 استعمال کرنے والے متعدد صارفین کو مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 اپ گریڈ کرنے کا پیغام صرف دو آپشنز کے ساتھ دیا جارہا ہے ' اپ گریڈ ناﺅ ' یا ' اپ گریڈ ٹونائٹ'۔ اس پیغام میں صارفین کو بتایا جارہا ہے کہ ونڈوز 10 ' محدود وقت کے لیے مفت ہے' جس کے بعد وہ دو آپشنز دکھائے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو ابھی اپ گریڈ نہیں کرنا تو اس کے لیے پیغام کے اوپری دائیں کونے میں سرخ تیر پر کلک کرنے کے سوا آپشن نہیں مگر پھر ونڈوز 10 اپ گریڈ کا آپشن بھی ہمیشہ کے لیے معطل ہوجائے گا۔ مائیکروسافٹ پہل ہی ونڈوز 10 کی بڑی فائلیں بڑی تعداد میں کمپیوٹرز میں ڈاﺅن لوڈ کرچکی ہے تاکہ وہ متوقع اپ گریڈ کے لیے تیار رہیں اور ایسا اس صورت میں بھی ہورہا ہے جب کسی صارف کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم کے حصول کے لیے کسی ارادے کا اظہار نہ کیا گیا ہو۔ کمپنی کی جانب سے صارفین پر ونڈوز 10 کے لیے کچھ عرصے سے دباﺅ ڈالا جارہا ہے مگر یہ پاپ اپ ونڈو کی شکل میں دو آپشنز کا پیغام نئی حکمت عملی ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے فیچرز کے حوالے سے بھی صارفین کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے جیسے یہ آپریٹنگ سسٹم مسلسل کلاﺅڈ سے منسلک رہتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم میں سامنے آنے والے مسائل کے حوالے سے حال ہی میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بھی پیش کی گئیں۔ خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو رواں برس جولائی میں مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف اس اعلان کے ساتھ کرایا گیا تھا کہ اس بعد مستقبل میں مزید کوئی اور آپریٹنگ سسٹم تیار نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں