نیا ننھا موبائل فون جو فیجیٹ اسپنر بھی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
phone mobile

اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر یہ موبائل فون آپ کو دنگ کردے گا جو کہ رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ فارغ وقت میں ہاتھوں میں ہونے والی بے چینی کا علاج بھی ثابت ہوگا۔

ویسے اس سال جو کھلونا سب سے زیادہ مقبول ہوا ہے وہ فیجیٹ اسپنر ہے اور وہ آپ کو اس نئے موبائل فون میں بھی ملے گا۔ہ ہے ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کا تیار کردہ فیجیٹ فون، جسے جیب میں رکھنے کی بجائے آپ اپنی ہتھیلی میں بھی چھپا سکتے ہیں۔1.4 انچ اسکرین کا یہ فون اسمارٹ فون تو نہیں مگر موبائل فون کا کام بخوبی کرسکتا ہے۔اس میں 32 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے آپ ایس ڈی کارڈ سے آٹھ جی بی تک بڑھا سکتے ہیں، تاہم کوئی اپلیکشن اس میں موجود نہیں۔تاہم ایک ویب براﺅزر اور بلیوٹوتھ وغیرہ موجود ہیں اور سب سے خاص فیجیٹ اسپنر کی خوبی ہے جو بقول لوگوں کے ذہنی تناﺅ میں کمی لانے والا کھلونا ہے۔تو جب کوئی مشکل فون کال کرنے کا وقت ہو تو اس فون کو بات چیت کے بعد گھمانا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اور ہاں اس کی قیمت بھی بہت کم ہے یعنی صرف بیس ڈالرز (دو ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جو کہ اکثر لوگوں کو پسند بھی آئے گی۔یہ فون فی الحال صرف بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور یہ چھ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں