فیس بک صارفین کے لئے اچھی خبر
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news facebook

فیس بک صارفین کے لئے اچھی خبر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین کے اکاﺅنٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ سیکیورٹی چیک نامی یہ فیچر منگل سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ فیس بک بلاگ میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ صارفین کو اپنے اکاﺅنٹ کی موجودہ سیٹنگز پر تیز نظرثانی اور شیئرنگ کنٹرولز کو سخت کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین ہر اس ڈیوائس سے لاگ آﺅٹ ہوجاتے ہیں جو انہوں نے پہلے استعمال نہ کی ہو جبکہ آپ کے اکاﺅنٹ کو کھولنے کی کوشش پر لاگ ان الرٹس اور پاس ورڈز کے تحفظ جیسے آپشن بھی کام کرنے لگتے ہیں۔ اس سروس کو فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے رواں سال جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا جبکہ جلد یہ ایپل کی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ فیس بک کے مطابق سیکیورٹی چیک اپ کی مدد سے آپ ہر اس براﺅزر اور ڈیوائسز سے لاگ آﺅٹ ہوجائیں گے جس پر آپ نے فیس بک کو کافی دیر سے استعمال نہ کیا ہو۔ فیس بک کے مطابق یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیس بک کے تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں