موبائل تبدیل کرنے والے صارفین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،ماہرین نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
news cell phone users

 اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبرآگئی کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ فون سے اپنے ڈیٹا کو کبھی بھی ہمیشہ کے لیے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ صارفین فون تبدیل کرنے پر اپنے پرانے فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتے ہیں لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای میلز، ٹیکسٹ میسج، تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے یا اینڈرائڈ فون کو ”فارمیٹ“ کرنے کے باوجود کبھی بھی صارف کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق فون کو ”ری سیٹ“ کرنے کے باوجود بھی ”انٹرنل میموری“ سے ڈیٹا ختم نہیں ہوتا۔ فون فروخت کردینے، گم یا چوری ہوجانے کی صورت میں فون حاصل کرنے والا دوسرا شخص پہلے صارف کا ڈیٹا دیکھ سکتا ہے۔رپورٹ میں ان صارفین کو زیادہ خبردار کیا گیا ہے جو فون یا ٹیبلٹ پر”ہیلی فیکس“ ”نیٹ ویسٹ“ یا دیگر اپیلی کیشنز کے ذریعے اپنے بینک اکاﺅنٹ کوکنٹرول کرتے ہیں۔ محققین نے ”ای بے“ کے ذریعے درجنوں مختلف ماڈلز کے استعمال شدہ اینڈرائڈ فون اور ٹیبلیٹ خریدے اور ان پر ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تمام فونز ری سیٹ کردیئے جانے کے باوجود سابق صارفین کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کر لیا گیا تھا۔فونز سے ختم کیے گئے ڈیٹا کا دوبارہ حاصل ہوجاناصارفین کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ لوگ عموماً کچھ عرصہ استعمال کے بعد فون فروخت کر دیتے ہیں جو بعد ازاں دیگر صارفین خرید لیتے ہیں۔ڈیٹا چوری ہونے سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ اپنا استعمال شدہ فون کبھی فروخت نہ کریں۔ کمپیوٹر سائنسدان کین وائٹ کا کہنا ہے کہ جو فون آپ فروخت کرتے ہیں اس سے نہ صرف آپ کی تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ چیٹ دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ آپ کے جی میل اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔آپ فون فروخت کرنے سے قبل فون سے ڈیٹا ختم کر دیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں