موبائل فون ایپلیکیشنز میں واٹس ایپ ایک مقبول ترین ایپ ہے، جس کی مدد سے صارفین کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔" property="og:description" />

اب آپ واٹس ایپ پرکال کے دوران یہ کام بھی کرسکیں گے۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
new feature whatsapp

موبائل فون ایپلیکیشنز میں واٹس ایپ ایک مقبول ترین ایپ ہے، جس کی مدد سے صارفین کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔

حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جسے صارفین نے پسند بھی کیا اور سراہا بھی۔واٹس ایپ پر وائس کال کے دوران صارفین کو یہ مشکل پیشآتی تھی کہ ویڈیو کال کرنے کے لیے انہیں اپنی جاری وائس کال کو بند کرنا پڑتا تھا، جس کے بعد وہ ویڈیو کال کرنے کے قابل ہوتے تھے، لیکن اب یہ مشکل بھی واٹس ایپ میں ختم کردی گئی ہے۔جی ہاں صارفین کو اب یہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنی جاری وائس کال کے دوران ہی ویڈیو کال بھی کرسکیں گے، اس کے لیے ایک آپشن نمایاں ہوگا جس پر کلک کرکے اُسی وائس کال پر ویڈیو کال بھی کی جاسکے گی۔دوسری جانب ویڈیو کال ریکوئسٹ وصول کرنے والا صارف اگر اسے استعمال نہ کرنا چاہے تو اس کو کال مسترد کرنے یعنی decline کا آپشن بھی فراہم ہوگا، جس سے وہ کال کی درخواست کینسل کرسکتا ہے۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین واٹس ایپ بیٹا ورژن میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں