موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر، ہواوے پی سیریز کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mobile users

ہواوے نے پیرس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پی 20 اور پی 20 پرو کے لانچ کی تصدیق کی تھی۔

پی 20 لائٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فون بھی دونوں کے ساتھ ہی لانچ ہوگا۔اب تک ان تینوں فونز کی قیمتوں کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی، لیکن اب یوروزون کےلیے فون کی قیمتیں بھی لیک ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پی 20 کی متوقع قیمت 679 یورو، پی 20 پرو کی قیمت 899 یورو اور پی 20 لائٹ کی قیمت 369 یورو ہوگی۔پرو ماڈل کی قیمت اگرچہ اتنی زیادہ نہیں، جتنی دوسری بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کی ہیں، لیکن لگتا ہے کہ اب ہواوے بھی آہستہ آہستہ 1000 یورو کے لیول تک پہنچنا چاہتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میٹ 11 ( یا میٹ 20) کی قیمت 1000 یورو کے قریب ہی ہو۔ اطلاعات ہیں کہ پی 20 اور پی 20 پرو میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ ہوگا۔ یہ چپ سیٹ اس سے پہلے میٹ 10 اور میٹ 10 پرو میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں