سائنسدانوں کی بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی ہدایت
mobile phone scientists childrens harmful research

سائنسدانوں نے بچوں کیلئے موبائل فون کا استعمال خطرناک قرار دیتے ہوئے والدین کو بچوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔

  سائنسدانوں نے والدین کو تلقین کی ہے کہ وہ بچوں کو کھانا کھانے اور سونے کے وقت موبائل فون استعمال نہ کر نے دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔رپورٹ کے مطابق بچوں کو چاہیے کہ وہ سکرین پر کام کرتے ہوئے ہر دو گھنٹے بعد وقفہ ضرور دیں جبکہ کمپنیاں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔تحقیق میں ایک بچی کی خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعصابی طور پر نقصان دہ مواد کا اثر قبول کرتے ہوئےنوعمر لڑکی مولی رسل نے خود کشی کی تھی۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی بیٹی کی خودکشی کے پیچھے انسٹاگرام کا بڑا ہاتھ ہے۔اس حادثے کے حوالے سے برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر ڈیم سیلی ڈیوس کا کہنا تھا کہ یہ المناک واقعہ ہے اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ کچھ بچے نامناسب مواد دیکھ پاتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں