آئی پیڈ صارفین کی بڑی مشکل کا حل
ipad good news users

اگر تو آپ آئی پیڈ ٹیبلیٹ کے صارف ہیں تو آپ کے لیے اچھی اور بری خبر ہے۔

جی ہاں واقعی اچھی خبر تو یہ ہے کہ آئی پیڈ میں ایپل کی جانب سے اب متعدد نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ اس میں کئی ونڈوزایک ساتھ کھول کر کام کرسکیں گے یا ملٹی ٹاسک کا شوق پورا کرسکیں گے۔ یعنی اگر آپ 2 مختلف اپلیکشنز بیک وقت استعمال کرنا چاہتے ہیں جیسے نوٹ تحریر کرنے کے ساتھ تصاویر کا جائزہ بھی لینا چاہتے ہیں یا کسی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایک ایس ایم ایس کا جواب دینے کا دل کرے تو آپ کو ایک اپلیکشن بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم بری خبر یہ ہے کہ یہ نئے فیچرز آپ کے آئی پیڈ میں اس وقت تک کام نہیں کریں گے جب تک وہ نئے ماڈلز میں سے ایک نہ ہو۔ ایپل کی جانب سے اسپلٹ ویو نامی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس سے آپ کو بیک وقت 2 اپلیکشنز ایک ساتھ استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال ایپل کے سب سے نئے آئی پیڈ ائیر ٹو پر ہی کام کرسکے گا جس کی قیمت 499 ڈالرز ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ نیا فیچر پیر کو کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔ خیال رہے کہ ایپل کو آئی پیڈ کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ نیا فیچر اس مشکل کو حل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ لگتا ہے۔  

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں